QR CodeQR Code

افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید

1 Jul 2021 02:55

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دواتئی چیک پوسٹ پر افغان سرحد سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 43 سالہ حوالدار سلیم اور 35 سالہ لانس نائیک پرویز شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دواتئی چیک پوسٹ پر پاک افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دواتئی چیک پوسٹ پر افغان سرحد سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 43 سالہ حوالدار سلیم اور 35 سالہ لانس نائیک پرویز شہید ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی جس سے افغان دہشتگروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان مستقل طور پر افغانستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے موثر بارڈر کنٹرول کو یقینی بنائے۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے مستقل استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے ملٹری پوسٹ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی کی واردات افسوس ناک ہے۔ سرحد پارسے دہشت گردی کی کارروائیوں کو ختم ہونا چاہیئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک افواج کی وطن کی سلامتی کی خاطر قربانیاں لازوال ہیں، پاکستان اپنے بارڈرز کو مزید محفوظ اور مضبوط بنائے گا۔


خبر کا کوڈ: 940946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940946/افغان-سرحد-سے-دہشت-گردوں-کی-فائرنگ-2-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org