QR CodeQR Code

سونے کی بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں میں کمی کا رجحان

1 Jul 2021 03:01

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 600 روپے اور 515 روپے کی کمی واقع ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1758 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے اور فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت  میں بالترتیب 600 روپے اور 515 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ قیمتوں می کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 7 ہزار اور فی دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 92 ہزار 592 روپے ہوگٸی۔ تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1410 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1208 روپے 84 پر مستحکم رہی۔


خبر کا کوڈ: 940948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940948/سونے-کی-بین-الاقوامی-اور-مقامی-قیمتوں-میں-کمی-کا-رجحان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org