0
Thursday 1 Jul 2021 11:04

دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 39 لاکھ 62 ہزار 914 ہو گئیں

دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 39 لاکھ 62 ہزار 914 ہو گئیں
اسلام ٹائمز۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 29 لاکھ 85 ہزار 685 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 62 ہزار 914 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 14لاکھ 52 ہزار 828 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 79 ہزار 194 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 75 لاکھ 69 ہزار 943 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 20 ہزار 249 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 40 ہزار 845 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 48 لاکھ 93 ہزار 908 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 3 ہزار 891 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 90 لاکھ 26 ہزار 688 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 99 ہزار 475 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 4 لاکھ 11 ہزار 634 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 18 ہزار 246 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 85 لاکھ 59 ہزار 164 ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 940970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش