0
Thursday 1 Jul 2021 14:04

بلاول ’بھٹو‘ نہیں ’زرداری‘ ہے، شاہ محمود قریشی

بلاول ’بھٹو‘ نہیں ’زرداری‘ ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ’بھٹو‘ نہیں زرداری ہیں۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان میں اظہار خیال اور مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز حکومتی پالیسی واضح کر دی کہ ہم بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر کشمیر سے آنکھ نہیں چرا سکتے، 5 اگست 2019ء کے بعد کشمیریوں کو جس طرح جبرو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ سب کے سامنے ہے، آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پیلٹ گنز کے استعمال پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہندوستان، مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر لاتا ہے تو ہم ان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر روشنی ڈالی، آج افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے امریکہ اور پاکستان کا مقصد ایک ہے، آج امریکا بھی قائل ہوگیا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں ہے جو ہم کہہ رہے تھے آج دنیا ہمارے موقف کو تسلیم کر رہی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے سیاست میں آنے اور اپنی پارٹی بنانے کا فلسفہ ایوان کے سامنے رکھا، انہوں نے وزیراعظم نے ان مشکلات کا بھی ذکر کیا جو حکومت سنبھالتے وقت تھیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم نے مشکل فیصلے کیے، جس سے غریب طبقے پر بوجھ پڑا لیکن ہم نے معیشت کو سہارا دیا اور اب ہم اللہ کے فضل و کرم سے معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں، معاشی ترقی سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم نے ریکارڈ ترسیل زر پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا، آج ترسیل زر کی شرح ملکی برامدات کی شرح سے تجاوز کر گئی ہے، ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، کاش اپوزیشن اس راستے میں رکاوٹ نہ بنے، شہباز شریف صاحب نے جو تجویز دی ہے وہ قابل عمل نہیں ہے، آج ایسی ٹیکنالوجی موجود ہے جسے بروئے کار لاکر بیرون ملک مقیم پاکستانی، پاکستان کی مدد بھی کر سکتے ہیں اور اسٹیک ہوولڈر بھی بن سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 940993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش