QR CodeQR Code

نائب قاصد کو ایک دن کیلئے پشاور ایئرپورٹ کا اعزازی منیجر بنادیا گیا

1 Jul 2021 14:37

سول ایوی ایشن اتھارٹی پشاور میں تعینات جعفر سروس مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے تھے، تاہم ان کی بہترین خدمات اور پوری سروس میں کوئی بھی غلط رپورٹ نہ ہونے پر اعزازی طور پر ایک دن کے لئے ایئر پورٹ منیجر بھی تعینات کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی میں نائب قاصد جعفر کی ریٹائرمنٹ پر انہیں ایک دن کے لیے اعزازی ایئر پورٹ مینیجر بنایا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پشاور میں تعینات جعفر سروس مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے تھے، تاہم ان کی بہترین خدمات اور پوری سروس میں کوئی بھی غلط رپورٹ نہ ہونے پر اعزازی طور پر ایک دن کے لئے ایئر پورٹ منیجر بھی تعینات کیا گیا۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبید الرحمان عباسی کے مطابق جعفر نے اپنی پوری سروس میں کبھی کوتاہی نہیں کی اور انہیں نہ کبھی شوکاز ملا نہ ہی انکے خلاف کوئی رپورٹ فائل ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے دن سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے انکی خدمات کو سراہا گیا اور جعفر کے لئے دعوت رکھی گئی۔ جعفر کو ایک دن کے لیے اعزازی ایئر پورٹ مینیجر بھی تعینات کیا گیا اور ایک دن کا اعزازیہ دینے کے بعد پروٹوکول اور سرکاری گاڑی میں نائب قاصد جعفر کو گھر رخصت کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 940999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/940999/نائب-قاصد-کو-ایک-دن-کیلئے-پشاور-ایئرپورٹ-کا-اعزازی-منیجر-بنادیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org