0
Thursday 1 Jul 2021 18:42

اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے، محمد حسین محنتی

اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان میں شریعت کا نفاذ تمام مسائل کا حل ہے، دینی جماعتوں نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ہے، اسلام و نظریہ پاکستان ہی سالمیت پاکستان کی ضمانت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت غرباء اہلحدیث کے پریس سیکریٹری و کالم نگار حشمت اللہ صدیقی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ حشمت اللہ صدیقی نے امیر صوبہ محمد حسین محنتی کو اپنی کتاب ”کھلے دریچے“ بھی پیش کی۔ صوبائی امیر نے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا۔ اس موقع پر جماعت غرباء اہل حدیث کے سیکریٹری اطلاعات عمران احمد سلفی اور مجاہد چنا بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا، مگر قیام پاکستان سے لیکر آج تک اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کی اکثریت ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے میں لگی ہوئی ہے، نظریہ پاکستان نصاب تعلیم سے دینی مواد نکالنا اور تحفظ ناموس رسالت قانون کیخلاف سازشیں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ محمد حسین محنتی نے کالم نگار حشمت اللہ صدیقی کی تحریری خدمات کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ دینی جماعتوں کے مابین رابطہ کی اشد ضرورت ہے، حشمت اللہ صدیقی کی اسلام کی دعوت اور نفاذ اسلام کے حوالے سے تحریری خدمات لائق تحسین ہیں۔
خبر کا کوڈ : 941041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش