0
Thursday 1 Jul 2021 20:26

رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کرکے مودی حکومت نے غریب عوام کی کمر توڑ دی، کانگریس

رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کرکے مودی حکومت نے غریب عوام کی کمر توڑ دی، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں اضافے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مسلسل ایسے فیصلے کررہی ہے، جن سے لوگوں کی کمر ٹوٹ رہی ہے اور اسے اب غیر سنجیدہ اقدامات کرنے کے بجائے قیمت کم کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہیئے۔ کانگریس کی ترجمان سوپریہ سرینیت نے آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گیس سیلنڈروں کی قیمت کم کرنے کے بجائے مودی حکومت نے اس کی قیمت 25 روپے بڑھا کر عوام کے زخم پر نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت عوام عالمی وباء سے مسائل کا شکار ہیں اور ایسی صورتحال میں ’ایل پی جی‘ کی قیمت میں اضافہ کرنا مودی حکومت کی غیرسنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

کانگریس کی ترجمان سوپریہ سرینیت نے کہا کہ اس وقت ملک کو عالمی وباء کے ساتھ ساتھ بہت بڑا معاشی بحران کا بھی سامنا ہے، ایسی صورتحال میں رسوئی سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ایک زبردست حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بے روزگاری عروج پر ہے، لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے، جس کی وجہ سے کھانے پینے کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایل پی جی کی قیمت میں ا اضافہ کرنا عوام کے ساتھ حکومت کے افسوسناک سلوک کی علامت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ میں ایل پی جی کی قیمت فی ٹن 587 ڈالر تھی اور ہماری حکومت نے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت بڑھا کر 804 روپے کردیا تھا۔ اب قدرتی گیس کی قیمت 523 ڈالر فی ٹن تک آ گئی ہے، اس لئے اس کے حساب سیلنڈر کی قیمت 552 روپے ہونی چاہیئے، لیکن مودی حکومت نے اسے 25 روپے بڑھا کر 834 روپے کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 941047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش