QR CodeQR Code

اویس قادر شاہ کا سندھ میں گیس بحران کی تحقیقات کا مطالبہ

1 Jul 2021 21:40

ایک بیان میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق کی گیس کے متعلق کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے، وفاقی حکومت ایل این جی وقت پر خریدتی تو بحران پیدا نہ ہوتا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے صوبے میں گیس بحران پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے انکشاف کیا تھا کہ سندھ کی گیس دیگر صوبوں کو دی گئی ہے۔ اویس قادر شاہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تابش گوہر کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت جواب دے سندھ کی گیس دیگر صوبوں اور سوئی نادرن کو کیوں دی گئی؟

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی گیس کے متعلق کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایل این جی وقت پر خریدتی تو بحران پیدا نہ ہوتا، سندھ تو گیس پیدا کرتا ہے بحران دیگر صوبوں میں آتا سندھ میں کیسے آیا؟ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز اور صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں نوجوان بیروزگار ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 941061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941061/اویس-قادر-شاہ-کا-سندھ-میں-گیس-بحران-کی-تحقیقات-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org