0
Thursday 1 Jul 2021 22:00

علامہ باقر زیدی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم وفد کی ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات

علامہ باقر زیدی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم وفد کی ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے وفد نے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی کی سربراہی میں ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری سے ہیڈ کوارٹر پاکستان رینجرز سندھ میں خصوصی ملاقات کی۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ڈی جی رینجرز سندھ سے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، محرم الحرام میں سکیورٹی کے معاملات اور دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفد کے شرکاء نے کراچی کی عوام، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور اس کے نتیجے میں قائم ہونے والے امن کو بےحد سراہا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، صابر کربلائی، میر تقی ظفر، علی حسین نقوی اور دیگر رہنما بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 941070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش