QR CodeQR Code

مقبوضہ فلسطین، غاصب صیہونی فوجی چاقو کے متعدد وار کیساتھ شدید زخمی

1 Jul 2021 22:28

مقبوضہ فلسطین کے علاقے درۂ اردن میں فلسطینی شہری نے غاصب صیہونی رژیم کے ایک قابض فوجی کو چاقو کے متعدد وار کر کے شدید زخمی کر دیا ہے جسکے بعد غاصب صیہونی فوج کیجانب سے ہونیوالے وسیع ریڈ میں فلسطینی جوان کو گرفتار کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے علاقے درۂ اردن میں ایک فلسطینی شہری نے چاقو کے متعدد وار کر کے ایک قابض اسرائیلی فوجی کو شدید زخمی کر دیا ہے۔ فلسطینی ای مجلے معا نیوز کے مطابق ایک فلسطینی شہری نے درۂ اردن کے علاقے میں قابض صیہونی فوجی کے قریب جا کر اس پر چاقو سے حملہ کر دیا اور متعدد وار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی کی بندوق بھی چھین لی۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ درۂ اردن پر قابض صیہونی فوج کے "نیفو" نامی اڈے کے قریب پیش آیا جبکہ وقوعے کے بعد غاصب صیہونی فوجیوں نے علاقے میں وسیع ریڈ کر کے حملہ آور فلسطینی جوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک عام فلسطینی شہری کی جانب سے غاصب و قابض صیہونی فوجی پر چاقو سے حملے کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایک طرف تو غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مسجد اقصی کی بار بار کی بیحرمتی اور قدیم فلسطینی محلوں کے خلاف کھلی جارحیت پر پورے قدس شریف میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ دوسری جانب فلسطینی حکومت کی قید میں معروف سیاسی و سماجی کارکن "نزار بنات" کی تشدد کے ذریعے شہادت اور اس پر ہونے والے فلسطینی احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کے لئے تل ابیب سے مدد کی اپیل کے باعث پورے فلسطین میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 941074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941074/مقبوضہ-فلسطین-غاصب-صیہونی-فوجی-چاقو-کے-متعدد-وار-کیساتھ-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org