QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات

2 Jul 2021 00:44

پی پی کے رہنماؤں نے علامہ راجہ ناصر عباس کو چیئرمین بلال بھٹو زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا، دونوں جماعتوں نے کشمیر الیکشن کمیشن سے غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پی پی پی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ سمیت ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید ناصر عباس شیرازی، اسد عباس نقوی، علامہ اقبال بہشتی، نثار فیضی اور ملک اقرار حسین بھی موجود تھے۔ پی پی کے رہنماؤں نے علامہ راجہ ناصر عباس کو چیئرمین بلال بھٹو زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا، دونوں جماعتوں نے کشمیر الیکشن کمیشن سے غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے افغانستان کی موجودہ صورت حال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 941097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941097/پیپلز-پارٹی-کے-اعلی-سطحی-وفد-کی-علامہ-راجہ-ناصر-عباس-جعفری-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org