0
Friday 2 Jul 2021 01:38

گاڑیوں کی قیمتوں میں 48 ہزار سے 2 لاکھ 24 ہزار روپے تک کمی

گاڑیوں کی قیمتوں میں 48 ہزار سے 2 لاکھ 24 ہزار روپے تک کمی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں کمی کا اطلاق ہوگیا، جس کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں 48 ہزار سے 2 لاکھ 24 ہزار روپے تک کی کمی واقع ہوگئی ہے۔ گاڑیاں بنانیوالی کمپنیاں ٹیکس میں کمی کے لحاظ سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کریں گی۔ وفاقی حکومت نے 660 سی سی سے 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 12.5 فیصد مقرر کردی جبکہ ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر عائد 2.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی ختم کردی گئی جس سے 660 سی سی سے 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کی قیمت میں 88 ہزار سے ایک لاکھ 21 ہزار روپے تک کی کمی واقع ہوگی۔

وفاقی حکومت نے ایک ہزار سی سی سے زائد اور 2000 سی سی تک کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے 2.5 فیصد کردی تاہم اس کٹیگری کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد برقرار رکھی گئی، ایک ہزار سی سی سے زائد اور 2000 سی سی تک کی گاڑیوں کی قیمت میں 48 ہزار سے ایک لاکھ 28 ہزار روپے تک کی کمی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 941105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش