0
Friday 2 Jul 2021 05:10

کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد صادق جعفری سے ملاقات کی۔ صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار کراچی ہونیوالی ملاقات کے دوران ایم کیو ایم رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین کو 3 جولائی کو سوک سینٹر سے پریس کلب تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد میں سابق صوبائی وزیر عبدالحسیب، رابطہ کمیٹی کے رکن عارف ایڈووکیٹ اور علماء کمیٹی کے سربراہ جاوید احمد شامل تھے جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم  رہنما میر تقی ظفر، عسکری رضوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 941116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش