0
Friday 2 Jul 2021 10:40

پاکستان، کورونا وائرس سے مزید 2 درجن اموات

پاکستان، کورونا وائرس سے مزید 2 درجن اموات
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 277 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 24 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 110 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 345 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 685 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 31 ہزار 910 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 863 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 5 ہزار 430 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 941130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش