QR CodeQR Code

سعد رضوی کی نظر بندی ختم، لاہور ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیدیا

2 Jul 2021 15:39

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کیلئے حکومتی ریفرنس خارج کر دیا گیا۔ ہاٸیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی استدعا بھی خارج کر دی۔ حافظ سعد رضوی کے دو ساتھیوں عثمان اور وزیر علی کی نظر بندی میں توسیع کا حکومتی ریفرنس بھی خارج کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی نظر بندی کیلئے استدعا مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ کے بنچ نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظربندی میں توسیع کے لئے حکومتی ریفرنس خارج کر دیا۔ لاہور  ہاٸی کورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی کی نظربندی میں توسیع کی حکومتی استدعا بھی خارج کر دی۔حافظ سعد رضوی کے دو ساتھیوں عثمان اور وزیر علی کی نظربندی میں توسیع کا حکومتی ریفرنس بھی خارج کر دیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ حکومت سعد رضوی کی نظر بندی کیلئے ٹھوس موقف پیش نہیں کر سکی۔ حافظ سعد رضوی کی  90 روزہ نظر بندی ختم ہونے سے قبل انہیں صوبائی رویو بورڈ کے سامنے ہیش کیا گیا تھا۔ نظر ثانی بورڈ  جسٹس ملک شہزاد احمد  خان، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل تھا۔

 


خبر کا کوڈ: 941178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941178/سعد-رضوی-کی-نظر-بندی-ختم-لاہور-ہائی-کورٹ-نے-رہا-کرنے-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org