0
Friday 2 Jul 2021 22:19

عراق، صلاح الدین و حلہ میں 2 امریکی فوجی قافلے بم حملوں کا شکار

عراق، صلاح الدین و حلہ میں 2 امریکی فوجی قافلے بم حملوں کا شکار
اسلام ٹائمز۔ عراق میں قابض امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلے بم حملوں کا شکار ہو کر تباہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلا امریکی فوجی قافلہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع صوبہ صلاح الدین کے ایک علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کا شکار ہوا جبکہ دوسرا قافلہ شہر حلہ میں بم سے ٹکرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق "سرایا ثورۃ العشرین الثانیہ" نامی مزاحمتی گروہ نے پہلے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جبکہ شہر حلہ میں وقوع پذیر ہونے والے دوسرے بم دھماکے کے حوالے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 941232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش