0
Saturday 3 Jul 2021 21:52

لاہور، کیمپ جیل کے باہر فائرنگ، خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی

لاہور، کیمپ جیل کے باہر فائرنگ، خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کیمپ جیل کے باہر فیروز پور روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے وقت فیروز پور روڈ پر ٹریفک کا ہجوم تھا، فائرنگ کے دوران شہری خوفزدہ ہوگئے اور چیخ و پکار کرتے ہوئے دوڑیں لگا دیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کیمپ جیل کے باہر فائرنگ کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سی سی پی او لاہور کی طرف سے  فیروز پور روڈ اور ملحقہ روڈز کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں ہیں جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 941300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش