1
Saturday 3 Jul 2021 12:55

یکساں قومی نصاب میں قومیت نام کی کوئی چیز نہیں، علامہ حسن رضا باقر

یکساں قومی نصاب میں قومیت نام کی کوئی چیز نہیں، علامہ حسن رضا باقر
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین، ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور کے سینیئر مدرس اور خطیب جامع مسجد امام حسنؑ جوہر ٹاون لاہور علامہ حسن رضا باقر نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے یکساں قومی نصاب کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یکساں قومی نصاب میں قومیت نام کی کوئی چیز نہیں، بلکہ یہ نصاب فرقہ واریت کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ یکساں قومی نصاب میں مخصوص مکتبِ فکر کی سوچ کو پروموٹ کیا جا رہا ہے، درود شریف کو بھی تبدیل کرکے نیا درود گھڑ لیا گیا ہے، جس کی شرعی حوالے سے کوئی اہمیت نہیں بلکہ یہ بدعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین کے نام پر دین میں بدعتیں پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ علامہ حسن رضا باقر نے مزید کہا کہ نصاب میں جو اسلامی واقعات شامل کئے گئے ہیں، وہ بھی بے روح ہیں، جنگوں کا ذکر ہے لیکن ان میں نمایاں کارناموں کو فراموش کر دیا گیا ہے، یعنی واقعات کو بے روح بنا کر پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متحدہ علماء بورڈ میں شامل اہل تشیع علماء نے نصاب کے حوالے سے جو تجاویز دی ہیں، ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور جن نقاط پر ہمارے علماء نے اعتراض کیا ہے، انہیں نصاب سے خارج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام شیعہ سنی کا مشترکہ ملک ہے، اس میں کسی خاص مکتب فکر کی سوچ کو زبردستی ملسط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یکساں قومی نصاب قومیت کو فروغ دے نہ کہ فرقہ واریت کو۔ قوم کو وحدت کا سبق دیا جائے، دین سے بیزاری کا نہیں، نصاب میں ایسے ابواب شامل ہیں، جو ہمارے معاشرتی و اسلامی کلچر کے برعکس ہیں، انہیں بھی نصاب سے نکالا جائے۔
خبر کا کوڈ : 941338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش