0
Saturday 3 Jul 2021 14:29

پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک روانہ ہونے کے لئے تیار

پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک روانہ ہونے کے لئے تیار
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات کی بیرون ملک روانگی شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک روانگی کے لئے تیار ہو رہے ہیں، جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی امریکہ روانگی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اتوار کے روز امریکا روانہ ہورہے ہیں، ان کا یہ دورہ نجی ہوگا اور وہ ایک ہفتے کے لئے امریکا جائیں گے۔ جبکہ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل بھی امریکا اور برطانیہ کے دورے کی تیاری کر رہی ہیں، وہ 29 روز تک ملک سے باہر رہیں گی اور ان کا دورہ بھی نجی دورہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 941366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش