QR CodeQR Code

حکومت بلوچستان ایک بار پر تنقید کی زد میں

3 Jul 2021 18:31

ڈی سی کوئٹہ کے تبادلے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان پر الزامات لگنے شروع ہوگئے ہیں کہ انہوں نے ذاتی ناراضگی کی وجہ سے ڈی سی تبدیل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے سابق ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی کے تبادلے کے بعد صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ ایک بار پر تنقید کی زد میں آگئے۔ گذشتہ دنوں ایک مقامی اخبار نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے انہیں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھک اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی رکن اختر حسین کو سگریٹ کی پیشکش کرنے کی وجہ سے برطرف کیا ہے۔ خبر کے مطابق مذکورہ معاملے کی ویڈیو وزیراعلیٰ جام کمال خان کو ایک اہم میٹینگ کے دوران دکھائی گئی، جس پر انہوں نے غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا اور بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ ہوا اور نئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن تعئینات ہوئے۔ آج بجٹ سیشن کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں اپوزیشن کے ثناء اللہ بلوچ اور سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اسمبلی کے احاطے میں ایس ایس پی پولیس کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اپوزیشن کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے اور ان کے راستے سے بیریئرز ہٹا دیئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 941404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941404/حکومت-بلوچستان-ایک-بار-پر-تنقید-کی-زد-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org