QR CodeQR Code

امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ہی جوہری بحران کا اصلی سبب ہے، چین

3 Jul 2021 23:10

سنگہوا یونیورسٹی میں منعقد ہونیوالے "ورلڈ پیس فورم" سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری بحران کی موجودہ صورتحال کی اصلی وجہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری اور ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ پر مبنی اسکی پالیسی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایک خطاب میں ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ امریکہ، ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں واپسی سے متعلق جلد از جلد فیصلہ کر لے۔ جاپانی ای مجلے جاپان ٹائمز کے مطابق سنگہوا یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے ورلڈ پیس فورم سے خطاب میں چینی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری اور ایران کے خلاف اس کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ہی ایرانی جوہری بحران کی موجودہ صورتحال کی اصلی وجہ ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں ایران کے علاوہ کرونا وائرس، دہشتگردی کے ساتھ مقابلے اور شمالی کوریا و تائیوان سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی اور دنیا بھر میں "سرد جنگ" چھیڑنے کی ذہنیت کے حوالے سے امریکہ اور اس کے حلیفوں پر شدید تنقید کی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں چینی نمائندے نے بھی قرارداد 2231 کے حوالے سے بدھ کے روز منعقد ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کو چاہئے کہ ایرانی جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے والے پہلے فریق ہونے کے ناطے، بلا قید و شرط اس معاہدے میں جلد از جلد واپس پلٹ آئے۔


خبر کا کوڈ: 941443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941443/امریکہ-کی-یکطرفہ-دستبرداری-اور-زیادہ-سے-دباو-ہی-جوہری-بحران-کا-اصلی-سبب-ہے-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org