0
Saturday 3 Jul 2021 23:13

پاراچنار، سرحد پار کشیدہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قبائلی عمائدین کا جرگہ

پاراچنار، سرحد پار کشیدہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قبائلی عمائدین کا جرگہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں سرحد پار کشیدہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین نے آج مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ضلع کرم کے آٹھ قبائلی عمائدین کا جرگہ طلب کیا۔ نامور قومی مشران نے جرگے میں شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابقہ سیکرٹری حاجی نوروز حسین، پروفیسر سید جمیل کاظمی، ماسٹر نیاز محمد، ملک وقار احمد، سید نبی حسین، سید ولی میاں، کیپٹن ریٹائرڈ یوسف حسین، ملک سلطان حسن، ملک سید محمد اور دیگر رہنماؤں نے اس صورتحال میں قومی اتفاق و اتحاد کو ناگزیر قرار دیا۔ شرکاء نے ضلع کرم کے امن و امان کو اولین مقصد قرار دیا۔ آخر میں سیکرٹری انجمن حسینیہ نے ایجنڈا کے مطابق قوم کو اعتماد میں لیا۔ تمام اقوام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر پلیٹ فارم پر مرکز اور انجمن کے ساتھ پہلو بہ پہلو کھڑے رہینگے۔
خبر کا کوڈ : 941444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش