0
Saturday 3 Jul 2021 23:59

شام پر عائد پابندیاں، انسانیت کیخلاف گھناؤنا جرم ہیں، مک والیس

شام پر عائد پابندیاں، انسانیت کیخلاف گھناؤنا جرم ہیں، مک والیس
اسلام ٹائمز۔ آئرلینڈ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن مک والیس (Mick Wallace) نے شام پر عائد پابندیوں کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے ان کے فوری طور پر اٹھا لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں یورپی رکن پارلیمنٹ نے شام پر عائد یورپی پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ شامی حکومت کو بدلنے کے لئے شام پر عائد اپنی غیر قانونی پابندیوں کو فی الفور ختم کر دے۔ مک والیس کا لکھنا تھا کہ یہ پابندیاں نہ صرف تمام شامی عوام کے لئے "اجتماعی سزا" بن چکی ہیں بلکہ "انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم" بھی ہیں۔ یورپی رکن پارلیمنٹ نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ شامی خودمختاری کا احترام کیجئے.. عالمی قوانین کا احترام کیجئے!
خبر کا کوڈ : 941455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش