0
Sunday 4 Jul 2021 09:25
کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے صالح قیادت آگے لائیں گے، اسد نقوی

ایم ڈبلیو ایم نے لارڈ میئر لاہور کیلئے سیٹھ عدنان حیدر کو اُمیدوار نامزد کر دیا

ایم ڈبلیو ایم نے لارڈ میئر لاہور کیلئے سیٹھ عدنان حیدر کو اُمیدوار نامزد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی، ممبر پولیٹیکل کونسل سید حسین زیدی، ضلعی سیکرٹری جنرل شمالی لاہور نجم خان، سیکرٹری جنرل سنٹرل لاہور شیخ عمران سے مشاورت کے بعد سیٹھ عدنان حیدر کو بلدیاتی الیکشن میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کیلئے لارڈ میئر کا اُمیدوار نامزد کیا ہے۔ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں سیٹھ عدنان مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے لارڈ میئر کے امیدوار ہوں گے۔

مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین آمدہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور خواتین کے نشستوں پر بھی امیدواروں کی نامزدگی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا منشور عوامی خدمت اور وحدت و بھائی چارے کا فروغ ہے، ہم بلاامتیاز مسلک و مذہب عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ اسد نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین خواتین کی تشستوں پر بھی اپنی امیدوار نامزد کر رہی ہے، اس حوالے سے شعبہ خواتین فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور ان شاء اللہ مجلس وحدت عوامی خدمت کے جذبے سے لاہور سمیت پنجاب میں نمایاں کامیابیاں سمیٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی مجلس اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے اور ہم دینی اصولوں پر سیاست کرتے ہیں، جس میں انسانیت کی فلاح و بہبود ہی بنیادی ہدف ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس دیندار اور صالح قیادت آگے لائے گی، تاکہ ملک سے کریشن اور بدعنوان سیاست کا خاتمہ ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 941484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش