0
Sunday 4 Jul 2021 21:55

خانیوال، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، مبینہ دہشتگرد گرفتار

خانیوال، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، مبینہ دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے تھانہ سرائے سدھو نے محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنیوالے مبینہ دہشتگرد محمد اکمل آصف ولد بشیر احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کیخلاف زیر دفعہ 419، 420 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر مقامی افراد سے رابطے کرکے ٹیم بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگرد محمد اکمل آصف نے لڑکی کے نام سے فیس بک پر جعلی اکاونٹ بنا رکھا تھا۔ جہاں وہ اپنے آپ کو ملک کی خفیہ ایجنسی کی عہدیدار ظاہر کرتا تھا۔

ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کچھ نوجوانوں سے رابطہ کیا، جنہوں نے ملاقات کیلئے بلا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس تھانہ سرائے سدھو نے سید حسن رضا ولد طالب حسین کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اکمل آصف کی گرفتاری میں یوٹیوب چینل ذی نائن کی ٹیم نے کردار ادا کیا۔ ٹیم کے ارکان نے ہی مبینہ دہشتگرد کو ملنے کیلئے بلوا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ چینل کی ٹیم نے دہشتگرد سے دہشتگردی میں ہر ممکن تعاون کرنے کا یقین دلایا تھا، جس پر ملزم انہیں ملنے آیا تو ٹیم نے پولیس کو بلا کر ملزم کو گرفتار کروا دیا۔
خبر کا کوڈ : 941489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش