0
Sunday 4 Jul 2021 10:15

مفتی عزیزالرحمان زیادتی کیس میں فرانزک رپورٹ سامنے آگئی

مفتی عزیزالرحمان زیادتی کیس میں فرانزک رپورٹ سامنے آگئی
اسلام ٹائمز۔ مفتی عزیزالرحمان زیادتی کیس میں فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق  فرانزک رپورٹ کے مطابق مفتی عزیز الرحمان کے نمونے مقدمہ مدعی سے میچ نہیں ہوئے۔ مفتی عزیزالرحمان اور مقدمہ مدعی کے فرانزک ٹیسٹ چند روز قبل لیے گئے تھے۔ مفتی عزیز الرحمان کیخلاف زیادتی اور دیگر دفعات کے تحت لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مفتی عزیزالرحمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر لاہور کی کیمپ جیل میں قید ہیں۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ میں بدفعلی اس لئے ثابت نہیں ہوئی کیونکہ میڈیکل بہت تاخیر سے کیا گیا۔ جبکہ پولیس کی جانب سے مفتی عزیزالرحمان کیخلاف درج مقدمے میں مقدس کتاب قرآن حکیم کی توہین اور لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔ مذکورہ دفعات کے تحت چالان میں مزید دفعات کا اضافہ کرکے تفتیش کا رخ موڑ دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 941495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش