0
Sunday 4 Jul 2021 10:53

ویکسین کی فراہمی پاک امریکا تعلقات کی پائیداری کا مظہر ہے، ٹونی بلنکن

ویکسین کی فراہمی پاک امریکا تعلقات کی پائیداری کا مظہر ہے، ٹونی بلنکن
اسلام ٹائمز۔ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکوں کی فراہمی پاکستان کے ساتھ امریکا کی پائیدار دوستی اور کووِڈ 19 کے خلاف لڑائی میں تعاون کا مظہر ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے ویکسینز اسلام آباد میں حکام کے حوالے کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد امریکی سیکریٹری نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم دنیا بھر میں اس عالمی وبا کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ پاکستان کو عطیہ کی گئی ویکسینز امریکا کی جانب سے دنیا بھر میں ویکسین کی 8 کروڑ خوراکوں کی فراہمی کا حصہ ہے۔ رواں برس مئی میں پاکستان کو امریکی حمایت سے چلنے والے اقوامِ متحدہ کے پروگرام کوویکس کے تحت آسٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں موصول ہوئی تھیں۔بعدازاں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی ناظمہ الامور انجیلا پی ایگیلر نے میڈیا کو بتایا کہ مستقبل میں واشنگٹن مزید (ویکیسنز) بھیجے گا۔ واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا تھا کہ یہ فراہمی پاکستانی عوام کے ساتھ ہمارے تعلقات اور جتنے زیادہ افراد کو ممکن ہو اور جتنی جلد ممکن ہو ویکسینیٹ کر کے عالمی وبا کو شکست دینے کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز امریکا نے کوویکس پروگرام کے تحت بنگلہ دیش کو بھی موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کی ہیں۔ ٹونی بلنکن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ تمام کھیپیں (بھجوانے کا) ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے زندگیاں بچانا اور یہ تو محض شروعات ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے بین الاقوامی برادری کو یقین دہانی کروائی تھی امریکا اس وائرس کے خلاف ہماری مشترکہ لڑائی میں دنیا کا ویکسین ہتھیار بن جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 941498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش