QR CodeQR Code

فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ

4 Jul 2021 11:24

فلپائنی فوج کے چیف جنرل سری لیتو سبجانہ کے مطابق سی 130 کے جلتے ہوئے ملبے سے 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلپائن کا فوجی طیارہ جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارے میں 92 افراد سوار تھے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائنی فوج کے سربراہ چیف جنرل سری لیتو سبجانہ کی جانب سے طیارے کے حادثے کی تصدیق کی گئی ہے۔ فلپائنی فوج  کے چیف جنرل سری لیتو سبجانہ کے مطابق سی 130 کے جلتے ہوئے ملبے سے 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ جنرل سبجانہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو کا کام جاری ہے، دعا کر رہے ہیں کہ مزید لوگوں کو بچا سکیں۔


خبر کا کوڈ: 941500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941500/فلپائن-میں-فوجی-طیارہ-گر-کر-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org