0
Sunday 4 Jul 2021 12:06

بلوچستان حکومت کیجانب سے ایف آئی آر واپس لینے پر اپوزیشن کا دھرنا ختم

بلوچستان حکومت کیجانب سے ایف آئی آر واپس لینے پر اپوزیشن کا دھرنا ختم
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری شدہ اعلامیے کے مطابق حکومت نے اپوزیشن ارکان کے نام ایف آئی آر سے خارج کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 18 جون کو بلوچستان اسمبلی کے بجٹ سیشن میں بدنظمی اور اسمبلی کی عمارت کو نقصان پہنچانے پر حکومت نے اپوزیشن کے 17 اراکین کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی، جس کے بعد اپوزیشن ارکان نے ایف آئی آر سے نام خارج کروانے کے مطالبے کے ساتھ بجلی روڈ تھانے میں احتجاجی دھرنا شروع کر دیا۔

حکومتی وفد کئی بار اپوزیشن کے پاس آیا اور دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ کیا، مگر اپوزیشن نے دھرنا جاری رکھا۔ بلآخر حکومت نے اپوزیشن اراکین کے نام ایف آئی آر سے نکال کر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے بعد اپوزیشن نے اپنا دھرنا ختم کر دیا ہے۔ البتہ اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف ایف آئی آر کی جو درخواست دی تھی، اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس کے علاوہ بجٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 941503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش