0
Sunday 4 Jul 2021 13:11

اسرائیل پاکستان کیخلاف گھناونا مںصوبہ بنا چکا ہے، علامہ جواد نقوی

اسرائیل پاکستان کیخلاف گھناونا مںصوبہ بنا چکا ہے، علامہ جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی بقاء کیلئے ہاتھ پاوں مار رہا ہے، امریکہ اپنی بقاء کیلئے عراقی سیاست سے مذہب کو خارج کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغداد میں مقیم امریکی سفیر نے آیت اللہ سیستانی کو راستے سے ہٹانے کیلئے اپنی حکومت کو خط لکھا ہے، خط میں کہا ہے کہ آیت اللہ سیستانی رہے تو امریکہ کو ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ عراق اور شام میں امریکہ نے حشدالشعبی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے، یہ کارروائی جوبائیڈن کی اجازت سے کی گئی اور جواب میں ان دونوں جگہوں سے امریکی اڈوں پر حملہ ہوا، اب امریکہ اپنی رسوائی مٹانے کیلئے کھل کر سامنے آ رہا ہے۔
 
علامہ جواد نقوی نے کہا کہ عراق میں موجود امریکی سفیر نے اپنی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے عراق کی سیاست سے مذہب کو ختم نہ کیا تو امریکہ کو ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سفیر نے لکھا ہے کہ ایران مذہبی طبقے کے ذریعے عراق میں داخل ہوا ہے، عراق  کی سیاست آیت اللہ سیستانی کے گرد گھوم رہی ہے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ امریکی سفیر نے لکھا کہ امریکہ اس بات کا انتظار نہ کرے کہ آیت اللہ وفات پا جائیں گے تو معاملہ ختم ہو جائے گا، امریکی سفیر نے بے شرمی کیساتھ کہا ہے کہ آیت اللہ سیستانی کا کوئی انتظام کرو، انہیں راستے سے ہٹا دیا جائے۔ علامہ سید جواد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اسرائیلی سازشوں سے محتاط رہنا ہوگا، اسرائیل پاکستان کیخلاف گھناونے منصوبے بنا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے بھی تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی ہمارے اندر نفوذ کر چکے ہیں اور ہماری قیادت کی جانیں بھی محفوظ نہیں، لیکن ایران ایک انقلابی ملک ہے، ان کی قیادت بھی تجربہ کار ہے، وہ اس معاملے سے نمٹ لیں گے لیکن پاکستان کو محتاط رہنا ہوگا۔
 
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ابوظہبی میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا ہے، اسرائیل سے دس سال قبل اپنے انٹیلی جنس ادارے ابوظہبی میں منتقل کر لئے تھے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ عرب حکمرانوں کی خیانت سے اسرائیل طاقتور ہوگیا ہے، اسرائیل نے تسلیم کیا ہے کہ جس گن سے ایرانی سائنسدان فخری زادہ کو شہید کیا گیا وہ گن چھوٹے چھوٹے حصوں میں سفارتخانے کے ذریعے ایران پہنچائی گئی، یہ گن سیٹلائیٹ کے ذریعے استعمال ہوتی ہے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اسرائیل اگر ایران میں گن پہنچا سکتا ہے تو پاکستان کو بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے، یہ خطرے کی گھنٹی ہے، ایران ایٹمی طاقت بنا نہیں اور اس کیخلاف اسرائیلی سازشیں ہو رہی ہیں جبکہ پاکستان تو ایٹمی قوت ہے، پاکستان کو زیادہ خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 941509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش