0
Sunday 4 Jul 2021 17:33

ملتان، سیوڑہ چوک میں ایم ڈبلیو ایم کا نیا یونٹ قائم، انجینیئر سخاوت علی نے حلف لیا

ملتان، سیوڑہ چوک میں ایم ڈبلیو ایم کا نیا یونٹ قائم، انجینیئر سخاوت علی نے حلف لیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان میں یونت سازی کا سلسلہ جاری، ملتان کے علاقے سیوڑہ چوک میں ایم ڈبلیو ایم کا نیا یونٹ بن گیا، ملتان سے جاری بیان کے مطابق ملتان کے علاقے سیوڑہ چوک میں ایم ڈبلیو ایم کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی اور ضلعی آرگنائزر فکر نسیم صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں اکثریت رائے سے قاسم علی یوسف کو سیکرٹری جنرل اور کاشف حسین کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی نے کہا کہ انشاء اللہ اس سال بھی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کا مرکزی اجتماع اسلام آباد میں منعقد ہوگا، برسی میں ملک کے طول و عرض ست علمائے کرام، سینیئزر،طلاب اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ برسی کے حوالے سے جلد ہی جنوبی پنجاب کے دورہ جات کیے جائیں گے تاکہ مرکزی پروگرام میں جنوبی پنجاب سے زیادہ سے زیادہ شرکت کرائی جا سکے۔ اجلاس میں سیوڑہ چوک یونٹ کی چودہ رکنی کابینہ کا اعلان بھی کیا گیا۔ نومنتخب کابینہ سے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی نے حلف لیا۔ 


 
خبر کا کوڈ : 941531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش