QR CodeQR Code

صوبہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ

4 Jul 2021 18:29

کیچ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 60 فیصد اور کوئٹہ میں 4 اعشاریہ 1 فیصد رہی، جبکہ لسبیلہ سے کورونا کے 9، چاغی سے 5 اور مستونگ سے 3 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 9 اعشاریہ 84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دو روز قبل بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 72 فیصد تھی، گذشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے 935 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 92 کا رزلٹ مثبت آیا۔ کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کیچ سے رپورٹ ہوئے ہیں، جن کی تعداد 39 ہے۔

کوئٹہ سے کورونا کے 29 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ کیچ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 60 فیصد اور کوئٹہ میں 4 اعشاریہ 1 فیصد رہی، جبکہ لسبیلہ سے کورونا کے 9، چاغی سے 5 اور مستونگ سے 3 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ خضدار اور پنجگور سے کورونا کے دو، دو کیسز، جبکہ ژوب، نوشکی اور قلات سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ گذشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے باعث دو مریضوں کا انتقال بھی ہوا، یوں بلوچستان میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 312 ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 941538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941538/صوبہ-بلوچستان-میں-کورونا-کیسز-کی-شرح-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org