QR CodeQR Code

مودی حکومت نے تسلیم کہ کارپوریشن نے اپنے اسکولوں کی حالت خراب کی ہے، منیش سسودیا

4 Jul 2021 21:07

ایک پریس کانفرنس میں دہلی کے وزیراعلٰی نے تعلیم کی مرکزی وزارت کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی دہلی ایم سی ڈی کے اسکولوں کی حقیقت اجاگر کی۔


اسلام ٹائمز۔ دہلی کے نائب وزیراعلٰی منیش سسودیا نے کہا کہ اب تو مودی حکومت نے بھی اپنی رپورٹ میں مانا کہ گزشتہ 20 برسوں میں بی جے پی کی اقتدار والی دہلی کارپوریشن نے اپنے اسکولوں کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ملک کے سب سے پچھڑے اسکول بن چکے ہیں۔ منیش سسودیا نے ایک پریس کانفرنس میں تعلیم کی مرکزی وزارت کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی دہلی ایم سی ڈی کے اسکولوں کی حقیقت اجاگر کی۔

منیش سسودیا نے کہا کہ اب تو مودی حکومت نے بھی اپنی اس رپورٹ میں مان لیا ہے کہ گزشتہ 20 برسوں میں بی جے پی کی زیر اقتدار دہلی ایم سی ڈی نے ان اسکولوں کی حالت خستہ کردی ہے اور اسکولوں کی اتنی بری حالت ہوچکی ہے کہ دہلی ایم سی ڈی کے اسکول آج ملک کے سب سے پچھڑے اسکول بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دہلی کی شبیہ خراب ہورہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 941545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941545/مودی-حکومت-نے-تسلیم-کہ-کارپوریشن-اپنے-اسکولوں-کی-حالت-خراب-ہے-منیش-سسودیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org