QR CodeQR Code

اپوزیشن کی سیاست صرف ایف آئی آر کی واپسی تک محدود تھی، ضیاء اللہ لانگو

4 Jul 2021 21:16

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نے اپوزیشن کیخلاف ایف آئی آر کے اخراج کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کیخلاف مقدمہ خارج کیا، تاکہ وہ اسمبلی میں آکر آئینی طریقہ اختیار کرے۔


اسلام ٹائمز۔بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے خیر سگالی کے طور پر اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر واپس لی ہے۔ اپوزیشن نے اپنی سیاست صرف ایف آئی آر کی واپسی تک محدود کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک قدم آگے بڑھا کر اپوزیشن کے خلاف مقدمہ خارج کیا۔ اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر ختم اس لئے بھی کی کہ وہ اسمبلی میں آکر آئینی طریقہ اختیار کرے۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ 18 جون کے اسمبلی اجلاس کے دوران جو ہنگامہ آرائی ہوئی، اس سے اسمبلی کا استحقاق ضرور مجروح ہوا ہے۔ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد ہے۔ استحقاق کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر محرکات سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ استحقاق کمیٹی میں جو بھی قصور وار ٹھہرایا گیا، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے استحقاق کو مقدم رکھ کر ہی روایات کو بچایا جاسکتا ہے، اسمبلی میں جو کچھ ہوا، اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔


خبر کا کوڈ: 941548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941548/اپوزیشن-کی-سیاست-صرف-ایف-آئی-آر-واپسی-تک-محدود-تھی-ضیاء-اللہ-لانگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org