0
Sunday 4 Jul 2021 22:08

ماسکو "ایران کیساتھ بین الاقوامی تجارتی تعاون" کو معمول پر لانا چاہتا ہے، روس

ماسکو "ایران کیساتھ بین الاقوامی تجارتی تعاون" کو معمول پر لانا چاہتا ہے، روس
اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے اقتصادی، تجارتی، سائنسی، تکنیکی اور تحقیقاتی شعبوں میں ایران کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو معمول پر لانے کے لئے ابھی سے حالات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ خبرنگاروں کیساتھ گفتگو میں ماریا زاخاروا کا کہنا تھا کہ روس، ایرانی جوہری معاہدے کے نفاذ کو ایک مستحکم اور قابل پیشینگوئی طریقہ کار پر استوار کر کے ایران کے ساتھ پرامن جوہری توانائی سمیت اقتصادی، تجارتی، سائنسی، تحقیقی اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں وسیع بین الاقوامی تعاون کو معمول پر لانے کے لئے حالات پیدا کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 941558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش