0
Sunday 4 Jul 2021 23:54

پاراچنار، ضلعی انتظامیہ کرم کیجانب سے امن کانفرنس کا انعقاد

پاراچنار، ضلعی انتظامیہ کرم کیجانب سے امن کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کرم کی طرف سے گورنر کاٹیج پاراچنار میں امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بریگیڈئیر نجف عباس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال، ڈی سی کرم ڈاکٹر آفاق وزیر، 72 بلوچ کے کرنل حماد، سیکرٹری انجمن حسینہ سمیت ضلع کرم کے عمائدین بھی شریک تھے۔ امن کانفرنس کا مقصد پائیدار امن اور بھائی چارے کی فضاء کے فروغ اور اس کے خلاف ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے میں عمائدین و علماء کرام کی کوششوں کو فعال بنانا ہے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ حالات کے پیش نظر اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے دوسروں کے حقوق کے تحفظ کا خیال رکھیں اور اپنی صفوں میں شرپسندوں کو گھسنے کا کوئی موقع فراہم نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 941570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش