0
Monday 5 Jul 2021 01:08

افغانستان، امریکا کے بعد بھارتی اہلکاروں نے بھی بگرام ایئر بیس خالی کردیا

افغانستان، امریکا کے بعد بھارتی اہلکاروں نے بھی بگرام ایئر بیس خالی کردیا
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھارتی اہلکار بھی فوری طور پر اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے جاتے ہی بھارتی اہلکاروں نے بھی فضائی اڈہ جلد از جلد چھوڑنے میں عافیت جانی اور ان اہلکاروں کو لینے بھارت سے کارگو جہاز C17 افغانستان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی طیارہ تین پروازوں کے ذریعے سینکڑوں اہلکاروں کو لے کر واپس ہندوستان پہنچا۔ کارگو طیارے میں کوئی سامان نہیں تھا تاہم بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار موجود تھے جو افغانستان میں کئی عرصے سے خفیہ طو پر تعینات تھے۔امریکی فوج کے انخلا کے بعد بھارت بھی افغانستان سے جلد از جلد فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس لیے را کے ایجنٹوں کو فوری طور پر افغانستان سے نکالنے کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ افغانستان کی اندرونی کشیدگی میں اپنے شرمناک کردار کو بے نقاب ہونے سے بچا سکے۔

جیسے جیسے افغانستان میں جنگ چھیڑ رہی ہے اور طالبان کی ہندوستان کے ساتھ بات چیت ناکام ہوئی ہے ویسے ویسے دہشت گرد تنظیموں کی مدد کے لیے بھارتی مذموم ڈیزائنوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے سبکی سے بچنے کے لیے بھارت نے اہلکاروں کو واپس بلانے میں ہی عافیت سمجھی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ہی امریکی فوج نے افغانستان میں اپنے سب سے بڑے فضائی اڈے ’’بگرام ایئر بیس‘‘ کو خالی کرکے افغان حکومت کے حوالے کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 941580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش