0
Monday 5 Jul 2021 03:18

مردم شماری پر بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ نے بھی اعتراض کیا ہے، ناصر حسین شاہ

مردم شماری پر بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ نے بھی اعتراض کیا ہے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بہت سارے مافیا ہیں، ایشوز ہیں، کنڈا مافیا، کنڈا سسٹم کی کوئی سپورٹ نہیں کرتا ہے، کےالیکٹرک ایسی وائرنگ بنائیں جس سے کنڈا لینا مشکل ہو، کنڈا اتارنے کے لئے کےالیکٹرک کے ساتھ تعاون کریں گے۔ سیف کراچی کانفرنس سے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب لوگ بجلی کے بل نہیں بھرتے ہیں تو پورے علاقے کی بجلی بند ہوتی ہے، علاقے کی بجلی جب بند ہوتی ہے تو دوسرے لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں جو بل ادا کرتے ہیں، سیاسی طور پر کسی کو بل نہ دینے پر حمایت نہیں کی جاتی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ  صوبائی فنانس کمیشن بنا ہوا ہے مگر کام نہیں کر رہا ہے، اس سال سے صوبائی فنانس کمیشن کام شروع کردے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مردم شماری پر ہمارے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے تحفظات تھے، مردم شماری پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعتراض کیا ہے، صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں گھر شماری کے اعداد و شمار مقامی افراد کو دیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں آبادی کم دکھائی جاتی ہے، کراچی کی آبادی بھی کم دکھائی گئی، کراچی شہر میں جو لوگ آتے ہیں وہ بسنے کے لئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں میں نکاسی آب کے لئے کام کر رہے ہیں، اس حکومت نے کراچی کے لئے منصوبے دیئے ہیں اور مزید دینے کی ضرورت ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ وفاق کی معیشت بھی تو کراچی سے چلتی ہے، وفاقی بجٹ میں کراچی کے لئے کچھ نظر نہیں آتا ہے، شہر کے لئے صرف دعوے اور وعدے کئے جاتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں وفاق سے 85 فیصد بجٹ کم ملا ہے، شہر کے لئے 1000 ارب روپے کی اسکیم رکھی ہیں، اس سال 1000 ارب میں سے مختص رقم 10 فیصد ہے، کام تیزی سے چلا تو مذید رقم بھی رکھی جاسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 941592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش