0
Monday 5 Jul 2021 11:25

ملک میں وسائل کا نہیں حکمرانوں کی اہلیت اور ویژن کا فقدان ہے، سراج الحق

ملک میں وسائل کا نہیں حکمرانوں کی اہلیت اور ویژن کا فقدان ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بائیس کروڑ عوام کو ہمیشہ دائیں دکھا کر بائیں ماری ہے، سینکڑوں دعوے، وعدے اور اعلانات کیے لیکن عمل کا خانہ خالی ہے۔ منصورہ لاہور میں مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں وسائل کا نہیں حکمرانوں کی اہلیت، صلاحیت اور ویژن کا فقدان ہے، اپوزیشن کا حکومت کیساتھ فرینڈلی میچ عوام سے بے وفائی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی، بیروزگاری کی زنجیر میں باندھ کر لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کر دیا گیا ہے، بجلی، گیس، پٹرول، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ میرٹ پر احتساب کیا جاتا تو موجودہ اور سابقہ حکومتوں کے اعلیٰ عہدیداران جیلوں میں ہوتے، قوم دیکھ رہی ہے کہ احتساب کے نام پر پولیٹیکل انجینئرنگ ہو رہی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ نعرے لگ رہے ہیں کہ تیرا چورمردہ باد میرا چور زندہ باد، جبکہ حقیقی احتساب جماعت اسلامی کر سکتی ہے، اس کا دامن کرپشن سے پاک ہے۔
خبر کا کوڈ : 941642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش