0
Monday 5 Jul 2021 17:00

فتح کئے گئے اضلاع میں میڈیا، عوام اور خواتین پر کوئی قدغن نہیں، طالبان

فتح کئے گئے اضلاع میں میڈیا، عوام اور خواتین پر کوئی قدغن نہیں، طالبان
اسلام ٹائمز۔ طالبان کا کہنا ہے کہ فتح کئے گئے اضلاع میں میڈیا، عوام اور خواتین پر کوئی قدغن نہیں ہے۔ دوحہ میں افغان طالبان کے پولیٹیکل آفس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے بارے میں من گھڑت کہانیاں پھیلائیں جا رہی ہیں۔ طالبان کے فتح کئے گئے اضلاع میں میڈیا، عوام اور خواتین پر کوئی قدغن نہیں ہے۔ طالبان اس پراپیگنڈے کو یکسر طور پر مسترد کرتے ہیں۔ سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان کا تعلق افغانستان سے ہے اور ہم اسلامی تعلیمات پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے آزاد کروائے گئے اضلاع میں سکول اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھلے ہوئے ہیں۔ میڈیا کی رپورٹنگ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر سرکاری تنظیمیں، میڈیکل سینٹر، ہیلتھ ورکرز مکمل طور پر اپنی نقل و حرکت میں آزاد ہیں۔ افغانستان کے سول سرونٹس اور سرکاری ملازمین پر کام کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ آزاد کروائے گئے اضلاع میں امارات اسلامی افغانستان کے مجاہدین بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کیخلاف جھوٹی کہانیاں گھڑنا اور خوف اور پروپیگنڈا پھیلانا دشمن کی کارروائی ہے۔ میڈیا اور بااثر شخصیات ایسی افواہوں پر یقین مت کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 941699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش