0
Monday 5 Jul 2021 18:27

ویانا مذاکرات کا مقصد جوہری معاہدے کو اپنی اصلی شکل میں بحال کرنا ہے اور بس! روس

ویانا مذاکرات کا مقصد جوہری معاہدے کو اپنی اصلی شکل میں بحال کرنا ہے اور بس! روس
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے لئے روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے اپنے ایک پیغام میں تاکید کی ہے کہ ویانا مذاکرات کا مقصد ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کو اس کی اصلی شکل میں بحال کرنا ہے اور کچھ نہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں میخائیل اولیانوف نے روسی وزیر خارجہ سرگئے لاؤروف کے اس بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مغرب ایران کے میزائل پروگرام اور علاقائی مسائل جیسے دوسرے معاملات کو بھی ویانا مذاکرات کے ساتھ جوڑنے کی مذموم کوشش میں ہے، لکھا کہ ویانا مذاکرات کا متفقہ مقصد صرف اور صرف ایرانی جوہری معاہدے کو اس کی اصلی شکل میں بحال کرنا ہے اور بس! روسی سفارتکار نے تاکید کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے نہ کچھ زیادہ اور نہ ہی کم..
خبر کا کوڈ : 941708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش