0
Monday 5 Jul 2021 19:31

لاہور، توہین آئمہ کے واقعہ کیخلاف شیعہ علماء کونسل کا مظاہرہ، ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ

لاہور، توہین آئمہ کے واقعہ کیخلاف شیعہ علماء کونسل کا مظاہرہ، ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ عبدالرحمان سلفی نامی ملعون کی جانب سے آئمہ اطہار کی شان میں گستاخی کیخلاف شیعہ علماء کونسل پنجاب کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایس یو سی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کی۔ مظاہرے میں علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ باقر گھلو، مولانا امجد علی عابدی، پیر سید مقدس کاظمی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے ملعون عبدالرحمان سلفی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملعون کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک بار پھر فرقہ واریت کی سازش کی جا رہی ہے اور محرم الحرام سے قبل ایک بار پھر ایسی فضا بنائی جا رہی ہے جس سے ملک میں خانہ جنگی کی فضا بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عزاداری کیخلاف منظم سازش ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملعون عبدالرحمان سلفی کا بیان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس کے تحت ملک میں خانہ جنگی کروانا مقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے نکلنے سے قبل پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، جبکہ بھارت بھی امریکی ایماء پر پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ انتظامیہ بھی عزاداری کیخلاف ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جیسے اسے بھی امریکہ نے ہی ایجنڈا دیا ہو۔ علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ بانیان مجالس کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ان کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے جا رہے ہیں جبکہ بلاوجہ گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، لیکن ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملعون عبدالرحمان سلفی کو گرفتار کرکے فوری طور پر پھانسی پر لٹکایا جائے، قانون کے مطابق اس کی سزا موت ہے۔
خبر کا کوڈ : 941719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش