QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کو ایوانوں میں نہیں اب عدالتوں میں گھسیٹیں گے، خرم شیر زمان

5 Jul 2021 20:49

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت کا صوبے کے اصل مسائل پر دھیان نہیں، صوبے کے تعلیم کے وزیر کشمیر الیکشن میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اس ایوان میں بیٹھے دو نمبر لوگ ایوان کی توہین کررہے ہیں، ان کی طرز حکمرانی سے سندھ تباہی کی طرف جارہا ہے، ان کو ایوانوں میں نہیں اب عدالتوں میں گھسیٹیں گے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کا صوبے کے اصل مسائل پر دھیان نہیں، صوبے کے تعلیم کے وزیر کشمیر الیکشن میں مصروف ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ان کے شریک چیئرمین نے 33 ارب خود واپس کردیئے ہیں، ضیاء الدین اسپتال میں لیٹنے سے پیسے  معاف نہیں ہوں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج سندھ میں عوام کو کتے کاٹ رہے ہیں، تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، اربوں روپے آر او پلانٹ پر بنائے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ  6 ماہ میں 30 سے 35 ہزار لوگوں کی موٹر سائیکل چوری ہوئی ہیں، سندھ کے لوگوں کے خلاف جعلی مقدمے درج ہورہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 941727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941727/پیپلز-پارٹی-کو-ایوانوں-میں-نہیں-اب-عدالتوں-گھسیٹیں-گے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org