QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر آسکتی ہے، ڈاکٹر قیصر سجاد

6 Jul 2021 06:46

ایک بیان میں پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شہریوں نے ایس او پیز پر عمل چھوڑ دیا ہے، احتیاط نہ کی گئی تو جولائی کے آخر یا اگست کے آغاز میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، انڈیا جیسے کورونا وائرس کا خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے ملک میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ شہریوں نے ایس او پیز پر عمل چھوڑ دیا ہے، احتیاط نہ کی گئی تو جولائی کے آخر یا اگست کے آغاز میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، انڈیا جیسے کورونا وائرس کا خطرہ ہے۔ انہوں نے شہریوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید پر گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں، عوام بلا تاخیر ویکسین لگوائیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 941808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941808/پاکستان-میں-کورونا-وائرس-کی-چوتھی-لہر-ا-سکتی-ہے-ڈاکٹر-قیصر-سجاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org