QR CodeQR Code

بدفعلی کیس، مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع

6 Jul 2021 19:46

ایڈیشنل سیشن نعمان محمد نعیم نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی اور فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ مدعی فریق کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرانے کیلئے مہلت مانگی گئی تھی جس پر عدالت نے کل تک کاروائی ملتوی کی۔


اسلام ٹائمز۔ مدرسہ طالبعلم بدفعلی کیس۔ مفتی عزیز الرحمن کے تین بیٹوں کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی۔ ایڈیشنل سیشن نعمان محمد نعیم نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی اور فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ مدعی فریق کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرانے کیلئے مہلت مانگی گئی تھی جس پر عدالت نے کل تک کاروائی ملتوی کی۔

مفتی عزیز الرحمن کے بیٹے لطیف الرحمن، وسیم الرحمن اور وصی الرحمان نے ضمانتوں کیلیے رجوع کر رکھا ہے۔ پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا ملزمان سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ درخواست گزار ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مقدمے میں متعدد نامعلوم افراد کو نامزد کر رکھا ہے خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کرلے گی، لہذا استدعا ہے کہ عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔


خبر کا کوڈ: 941814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941814/بدفعلی-کیس-مفتی-عزیز-الرحمان-کے-بیٹوں-کی-عبوری-ضمانت-میں-کل-تک-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org