QR CodeQR Code

محکمہ اوقاف نے درباروں پر پارکنگ، بیت الخلاء اور حفاظت پاپوش کی فیس ختم کر دی

6 Jul 2021 09:40

چیف ایڈمنسٹریٹر وقف پنجاب کی طرف سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ داتا دربار ہسپتال اور جملہ زونل ناظمین اوقاف پنجاب کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ تمام زونل ناظمین اوقاف پنجاب اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فوری طور پر مناسب جگہوں پر فری پارکنگ کے بینرز و بورڈ آویزاں کریں گے، پارکنگ کی مختص شدہ جگہوں پر لائن مارکنگ اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام مزارات اور درباروں پر حفاظت پاپوش کی اجرت ختم کر دی۔ انتظامات سنبھال کر زائرین کو سہولیات دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اوقاف کے زیر انتظام تمام درباروں اور مساجد میں کار اور سائیکل پارکنگ، بیت الخلاء اور حفاظت پاپوش کی سہولیات بلا معاوضہ فعال کر دی گئی ہیں۔ چیف ایڈمنسٹریٹر وقف پنجاب کی طرف سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ داتا دربار ہسپتال اور جملہ زونل ناظمین اوقاف پنجاب کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
 
تمام زونل ناظمین اوقاف پنجاب اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فوری طور پر مناسب جگہوں پر فری پارکنگ کے بینرز و بورڈ آویزاں کریں گے، پارکنگ کی مختص شدہ جگہوں پر لائن مارکنگ اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنائیں گے، نگرانی کیلئے سکیورٹی گارڈز اور سکیورٹی کیمروں کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، تمام مزارات اور مساجد پر پاپوش کی حفاظت کی سہولیات کو فری کر دیا گیا ہے، زائرین کے پاپوش کی حفاظت کیلئے ہر ریک پر سیریل نمبر تحریر ہو گا۔
 


خبر کا کوڈ: 941815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941815/محکمہ-اوقاف-نے-درباروں-پر-پارکنگ-بیت-الخلاء-اور-حفاظت-پاپوش-کی-فیس-ختم-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org