QR CodeQR Code

کوئٹہ: ہزار گنجی میں فورسز کا آپریشن، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک

6 Jul 2021 09:56

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ ترجمان نے بتایا کہ فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیا جب کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کیلئے ان کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 941819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/941819/کوئٹہ-ہزار-گنجی-میں-فورسز-کا-ا-پریشن-5-مبینہ-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org