0
Tuesday 6 Jul 2021 11:04

کرونا ویکسین نہ لگوانے پر گلگت میں 150 دکانیں سیل 10 افراد گرفتار

کرونا ویکسین نہ لگوانے پر گلگت میں 150 دکانیں سیل 10 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کرونا ویکسی نیشن نہ کروانے پر گلگت میں 150 دکانیں سیل جبکہ 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیل ہونے والی دکانوں میں جنرل سٹورز، باربر شاپس، سبزی، کریانہ مرچنٹس، تندور، پولٹری شاپس، گوشت کی دکانیں شامل ہیں۔ کرونا ویکسی نیشن کو یقینی بنانے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور محکمہ صحت کی مشترکہ ٹیموں نے خزانہ روڈ، شہید ملت روڈ تا یادگار چوک، جوٹیال واحد جان ہوٹل تا پبلک چوک، بارگو بالا، بارگو پائین، نومل نلتر سمیت مختلف جگہوں پر کریک ڈاون کے دوران ویکسی نیشن نہ کروانے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 150 سے زائد دکانوں کو سیل اور ایک درجن کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد لازم و ملزوم ہے۔ ویکسی نیشن نہ کرانے والے قومی مجرم تصور ہونگے، تاجر حضرات ویکسی نیشن کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی ویکسی نیشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ جب تک عوام ویکسی نیشن مکمل نہیں کرائیں گے سخت کریک ڈاون جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 941838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش