0
Tuesday 6 Jul 2021 12:13

را کا دہشت گردی نیٹ ورک توڑ دیا، فواد چوہدری

را کا دہشت گردی نیٹ ورک توڑ دیا، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے۔ جاری کیے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان وزیرِ  اعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے جہاں وفاقی حکومت 731 ارب روپے کے 131 منصوبے مکمل کرے گی۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس سال 180 ارب روپے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ہوں یا کسی بڑی شخصیات کو نشانہ بنانا ہو اس سب میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہوتا ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ کل بھوشن یادیو کے بعد جوہر ٹاؤن دھماکے کا سراغ لگانا بڑی انویسٹی گیشن ہے، آج بھارت دنیا کے سامنے ننگا ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا ہے کہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت کس طرح پاکستان کے خلاف دہشت گردی کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 941854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش