0
Tuesday 6 Jul 2021 18:44

ڈومیسٹک وائلنس بل خاندان کو تباہ و برباد کرنے کا بل ہے، میاں ذکر اللہ مجاہد

ڈومیسٹک وائلنس بل خاندان کو تباہ و برباد کرنے کا بل ہے، میاں ذکر اللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلام ہر قسم کے ظلم اور تشدد کے خلاف ہے، لیکن ڈومیسٹک وائلنس بل گھریلو تشدد کا سدباب نہیں بلکہ مغرب کا ایجنڈا ہے۔ خاندان اسلامی معاشرے کی مضبوط بنیاد ہے۔ لبرل اور سیکولر حکمران طبقہ ہمارے خاندانی نظام کے درپے ہے۔ ڈومیسٹک وائلنس بل خاندان کے تحفظ کی بجائے اس کو تباہ برباد کرنے کا بل ہے۔ عجلت میں پاس کیے گئے گھریلو تشدد کے امتناع اور تحفظ کے بل کو فوری ختم کیا جائے۔ اسلامی جمہوری پاکستان میں قرآن و سنت کیخلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا، اس لئے بل کا خاتمہ پوری قوم کا مطالبہ ہے۔

ڈومیسٹک وائلنس بل کی منظوری سیکولر، لبرل اور مغربی ایجنڈے کی تکمیل ہے۔ پاکستان میں خاندانی نظام کو تباہ کرنے کیلئے سازش کے تحت گھریلو تشدد کے بل کو پاس کیا گیا۔ مغرب اور سیکولر ایجنڈا کا یہ بل خاندانی نظام، خونی رشتوں، والدین، اولاد، میاں، بیوی کے درمیان تعلقات اور خانگی زندگی کی بنیادیں ہلا کر رکھ دے گا۔ والدین کو مجرم بنا کر پیش کرنا مغربی معاشرے کا حصہ ہے، جس کو اسلامی جمہوری پاکستان میں قانون بنا کر نافذ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی وفود سے گفتگو کے دوران ڈومیسٹک وائلنس بل کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 941923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش